18 نومبر 2017 - 18:24
12 ہزار پاکستانی زائرین کو حرم امام رضا(ع) میں رہائش فراہم کی جائے گی

آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین اور اماکن متبرکہ کے معاون نے شہادت حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی مناسبت سے 12 ہزار پاکستانی زائرین کو حرم مطہر رضوی میں رہائش فراہم کرنے کی خبر دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق؛ انجینئر سید خلیل منبتی کا کہنا تھا: آستان قدس رضوی کے محترم متولی کی درخواست پر پاکستانی زائرین، شہادت حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے دنوں میں آستان قدس رضوی کے مہمان ہیں اور اسی چیز کو مدّ نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر حرم مطہر رضوی کی پارکینگ نمبر۱ کے ساتھ آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کو توسیع دینے کے لئے بنائی گئی بلڈنگ کے انڈر گراؤنڈ فلور میں سے دوسرے اور تیسرے طبقے کو زائرین کی رہائش کے لئے آمادہ کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: ان تمام جگہوں کو حرم کے قالین بچھانے والے ادارے کی کاوشوں اور اعزازی خادموں کے توسط سے آمادہ کیا گیا ہے اورزائرین کے لئے کافی مقدار میں کمبل اور لائیٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین اور اماکن متبرکہ کے معاون نے مزید یہ بتایا: ان تمام زائرین کی پذیرائی کے لئے اگر ضرورت پڑھی تو حضرت رضا(ع) کا مہمانسرا بھی تین ٹائم کھانا فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

.......

/169